کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پولیس کی زیر نگرانی شیڈول فور میں شامل 75 فیصد مشتبہ عسکریت پسند لاپتا ہیں، پولیس کو لاپتا عسکریت پسندوں کے بارے میں کچھ خبر نہی ہے۔سندھ کے انسداد دہشتگردی کے ادارے نے نشاندہی کی ہے کہ کراچی میں پولیس کی زیرنگرانی رہنے والے شیڈول فور میں شامل 75فیصد عسکریت پسند لاپتا ہیں، پولیس کی فہرست میں 190مشتبہ عسکریت پسندوں کے نام شامل ہیں جس میں سے صرف 38کا علم پولیس کو ہے جو جیلوں میں موجود ہیں،باقی 142 مشتبہ دہشتگردوں کا علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔شیڈول فور میں شامل افراد پولیس کی زیر نگرانی ہوتے ہیں اور پولیس کی اجازت کے بغیر سفر نہیں کرسکتے۔