اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزرا ء نے پاناما لیکس پر شریف فیملی کا بھر پور دفاع کرنے اوراپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی او رتحریک انصا ف کو وزیراعظم نوازشریف کے غیر قانونی اثاثہ جات ثابت کرنا ہوں گے نہیں تو پوری قوم سے معافی مانگنی ہو گی،حکومت چاہتی ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہو لیکن اپوزیشن نے جان بوجھ کر پارلیمانی کمیٹی برائے ضوابط کارکوناکام بناکرپارلیمانی کمیٹی کا مستقبل اپوزیشن نے تاریک کیا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور اہم وفاقی وزرا کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا،اجلاس میں پاناما لیکس اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کے عدالتی ریفرنسز پر بھی مشاور ت کی گئی۔اس موقع پر مریم نواز نے اپوزیشن کی جانب سے اقدامات کا بھر پور جواب دینے کیلئے نوجوان ممبران اسمبلی کو ٹاسک دیدیاکہ وہ تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کو موثر جواب دیں۔