کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 4چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عیدالفطر کی تعطیلات 5سے 8جولائی تک ہوں گی۔ بدھ کو سندھ حکومت کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، عیدالفطر کی چھٹیاں(منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ) تک ہوں گی۔ عیدالفطر کے موقع پر 5سے 8جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔