اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے رمضان کے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن)،سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، کراچی ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)،خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب(بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ،قلات، مکران اور میر پورخاص ڈویژن، فاٹا کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش میں کراچی(ائیرپورٹ43،ناظم آباد32،گلستان جوہر24،مسرور،گلشن حدید 17،صدر،فیصل15، لانڈی12)شہید بینظیرآباد40، حیدرا?باد18،مٹھی،چھاچھرو، میر پورخاص06، چھور04، بدین، ٹھٹھہ02۔ لسبیلا16،قلات08، ژوب 04۔ بہاولپور(ائیرپورٹ10، سٹی 04)،مری02،کالام 06، دیر02۔ پاراچنار40 ، کوٹلی01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
گرج چمک اور بارش محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/Rain.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں