اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری،انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

datetime 20  فروری‬‮  2015 |

ویلنگٹن : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا مگر یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 123 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ نے 123 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔مارٹن گپتل اور بریڈن میکلم نے انتہائی تیز رفتار اووپنگ کی۔میکلم نے 7 چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے صرف 25 گیندوں پر 77 رنز بنائے، جبکہ انہوں نے اپنے 50 رنز بھی صرف 18 گیندوں پر پورے کیے۔105 کے مجموعی اسکور پر وہ ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ولیمسن آئے جنہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اوپنر گپتل کے ساتھ مل کر ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کی مگر گپتل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد روز ٹیلر اور کین ولیمسن نے کیوی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، ٹیلر 5 رنز اور ولیمسن 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ نے 124 رنز کا ہدف صرف 12.2 اوورز میں حاصل کیا۔قبل ازیں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو 18 کے اسکور پر مہمان ٹیم کو ٹم ساوتھی کے ہاتھوں پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور اوپنر ایان بیل 8 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ٹم ساؤٹھی کا دوسرا شکار معین علی بنے جو 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔57 کے مجوموعی اسکور پر گیرے بیلنس اسمیتھ کو کیچ دے بیٹھے۔انگلش ٹیم کو چوتھا نقصان ایون مارگن کا اٹھانا پڑا جو صرف 17 رنز بنا سکے۔انگلینڈکی پانچویں وکٹ 104 رنز پر گری ، جیمز ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے ٹیم ساؤتھی کا شکار بنے۔نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 108رنز پر گر گئی جب بٹلر 3 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بنے۔ساتویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی ووکس تھے جن کو ساؤتھی نے ایک رنز پر بولڈ کیا۔انگلینڈکی آٹھویں وکٹ 116رنزپرگرگئی جب ساؤتھی کی ہی گیند بورڈ ہر ویٹوری کے ہاتھوں 4 رنز پر کیچ ہو گئے۔117رنزپر فن کو صفر پر ساؤتھی نے پولین کی راہ دکھائی۔34 ویں اوور میں 123 رنز پر انگلینڈ کی آخری ووکٹ بھی گر گئی، جب انگلیند کے سب سے کامیاب کھلاڑی روٹ 70 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیوی بالر ٹم ساؤتھی نے انگلینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ویلنگٹن میں کھیلے جارہے عالمی کپ کے پول اے کے اس میچ میں ہاٹ فیورٹ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے مدمقابل ہے۔انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم میچ ہے جسے جتینے کے لیے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔کیوی کپتان برینڈن میککلم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جان لڑا دیں گے۔خیال رہے کہ میگاایونٹ میں کیوی ٹیم نے سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے دونوں میچزجیتے ہیں اور پول اے میں 4پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔انگلینڈ کا یہ دوسرا پول میچ ہے اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف افتتاحی میچ میں انگلش ٹیم کو 111 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ محدود اوورز کی کرکٹ میں 77 بار مدمقابل آئے ہیں جن میں سے انگلینڈ نے 33 جبکہ نیوزی لینڈ نے 38 میچزمیں کامیابی حاصل کی ہے، 2میچز ٹائی ہوئے جبکہ چار میچز کا نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچز کھیلے گئے ہیں اور یہاں بھی کیویز کا پلہ بھاری ہے، نیوزی لینڈ نے 4 اور انگلینڈ نے 3 میچزمیں فتح اپنے نام کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…