جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عید کا چاند، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا سرپرائز،ایسا قدم اُٹھالیا جس کا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں 2 عیدیں کروانے سے شہرت یافتہ مسجد قاسم علی کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وہ عید کے بعد وطن واپس لوٹیں گے جس کے بعد رواں سال پاکستان کے تمام مسلمانوں کے عید ایک ہی روز کرنے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد اب ملک بھر میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال علیحدہ چاندوں کا قضیہ کھڑا کر کے پشاور اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ایک روز قبل ہی عید یا روزہ کروا دیا کرتے تھے۔ان کے خلاف 50 علمائے کرام متفقہ طور پر فتویٰ بھی جاری کر چکے ہیں۔ فتوے کے مطابق ان کا رویت ہلال کمیٹی سے علیحدہ رمضان اور عید کا اعلان کرنا ریاستی امور میں دخل اندازی کے مترادف اور شرعی امور کی خلاف ورزی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…