کراچی(این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس منگل کو چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر میں چیئرمین قائمہ کمیٹی سفیان یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے پروجیکٹ M-9 اور لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی سفیان یوسف نے کہا کہ پروجیکٹ M-9 اور لیاری ایکسپریس وے وفاق کی جانب سے اہلیان کراچی کے لئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے رواں سال دسمبر مین مکمل ہو جائے گا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے لیاری ایکسپریس وے کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ اس کے سروس روڈ کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اجلاس میں رکن قائمہ کمیٹی نے کہا کہ M-9 پروجیکٹ کے سہراب گوٹھ پل کو بھی وسعت دی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ رہے۔ اجلاس کے بعد قائمہ کمیٹی کے ارکان نے چیئرمین کی سربراہی میں لیاری ایکسپریس وے اور M-9 پروجیکٹ کا دورہ بھی کیا۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی عبد الرحمان کانجو، نذیر احمد بوگھیو، میر صابر علی بجارانی، رمیش لعل، محمد مذمل قریشی، نسیمہ حفیظ پنازئی، انجینئر عثمان خان تراکئی اور چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































