بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ٹی وی پر والدین کی نافرمانی کا سبق،نیاپارلیمانی چینل،15بھاری ملازمین برطرف،سیکرٹری اطلاعات کی بریفنگ

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کو بتایا گیا کہ گذشتہ دو سال کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں بھاری تنخواہوں پر بھرتی کئے گئے 15 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں پیر اسلم بودلہ کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سیّد عمران گردیزی نے اجلاس کو بتایا کہ ماہانہ 6 تا 7 لاکھ روپے تک بھاری تنخواہیں لینے والے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں اور مارکیٹس سے ٹی وی ڈراموں کی غیر قانونی خریداری کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک کے خلاف تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی نے اپنے ڈراموں کی پروڈکشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیٹی کے بعض اراکین نے کہا کہ کچھ نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کی ویڈیو دکھانا میڈیا ٹرائل ہے۔ عمران ظفر لغاری نے سوال کیا کہ کیا یہ پیمرا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہئے اور پیمرا کو جائزہ لینا چاہئے کہ ویڈیو کس طرح افشاء ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے پارلیمنٹ کی کوریج کیلئے ایک علیحدہ چینل کیلئے پیمرا کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ چینل کیلئے سپیکر کے ساتھ مشاورت ہونی چاہئے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اگر درکار فنڈز فراہم کئے جائیں تو پی ٹی وی پارلیمانی کوریج کیلئے ایک نیا چینل شروع کرے گا اور سرکاری چینل کی حیثیت سے اسے کسی نئے لائسنس کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کمیٹی نے ایک موبائل فون کے اشتہار پر خفگی کا اظہار کیا جس میں ایک لڑکی والدین کی اجازت کے بغیر کرکٹ ٹیم کیمپ جاتی ہے۔ پروین مسعود بھٹی اور نعیمہ کشور نے سوال کیا کہ اس طرح کے اشتہارات سے نئی نسل کو کیا بتایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…