پشاور(این این آئی)طویل خاموشی کے بعد افغان باشندوں کیخلاف بڑا ایکشن،پشاورپولیس نے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ہزار سے سے زائد افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن میں دو ہزار سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا،پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں میں سے 400کو واپس افغان ڈی پورٹ کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کینٹ سے 950،رورل سے 350اور سٹی ایریا سے 700سے زائد افغانیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ماہ میں 1ہزار سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ افغان باشندوں کی پاکستان میں قیام کی مدت تیس جون تک ہے۔