اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روس والوں نے ایک ہی وقت میں تین سورج طلوع ہوتے دیکھے

datetime 19  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیلیابنسک۔۔۔۔۔ ایک روسی شہر کے رہائشیوں نے ایک ہی صبح میں تین طلوع آفتاب کا نظارہ کیا ہے۔سرکاری خبروں کی ایجنسی ٹاس کے مطابق اس فریبِ نظر کا انوکھا تجربہ مغربی شہر چیلیابنسک کے لوگوں کو ہوا اور انھوں نے ’افق پر تین سورجوں کا نظارہ کیا۔‘ کئی لوگوں نے اس نظارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ہیں۔ایک مقامی ماہر موسمیات کے مطابق ایسا ہوا میں شیشوں جیسے برف کے گولوں کے آنے کی وجہ سے ہوتا ہے اور برف کے یہ گولے سورج کی کرنوں کو منعکس کر دیتے ہیں۔خطے کی اہم ماہرِ موسمیات گلینا شیپورینکو نے کہا کہ ’ایک بہت ہی سرد دن پر یہ کرسٹلز گرے تھے جب درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔برف کے ان گولوں یا کرسٹلز کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔‘کچھ دن قبل چیلیابنسک کے لوگوں نے ایک اور غیر معمولی منظر بھی دیکھا تھا جب سڑکوں پر ہلکے نیلے رنگ کی برف باری ہوئی تھی۔کچھ لوگوں کو خدشہ تھا کہ یہ برف خطرناک تھی لیکن اس کے نیلے رنگ کی وجہ میٹھی نکلی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایسٹر کے تہوار کے دنوں میں انڈوں کو رنگ کرنے والی ایک مقامی فیکٹری میں رنگ لِیک ہونے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے پاؤڈر والا رنگ ہوا میں شامل ہو گیا اور باہر سڑکوں پر پڑی ہوئی برف پر جم گیا تھا۔شاید اب چیلیابنسک کے شہر کو ان عجیب و غریب واقعات دیکھنے کی عادت سی ہو گئی ہے۔
سنہ 2013 میں یہ شہر اس وقت مشہور ہوا تھا جب اس کے آسمان پر570 کلوگرام وزنی شہابیوں کے ٹکڑوں کی بارش ہوئی تھی جس میں 900 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے تھے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…