کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے اے ٹی ایم کا ڈیٹا چوری کرنے والے ملزم چینی شہری کو 30جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔منگل کو ایف آئی اے نے ملزم چینی شہری ژی ای کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا ۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو ڈیٹا چوری کے لیے نصب آلات اتارنے کے لیے آنے پر گرفتار کیا گیا ۔ملزم اے ٹی ایم مشینوں سے ڈیٹا چوری کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا رکن ہے ۔اے ٹی ایم پر اسکیمنگ ڈیوائسز نصب کرنے والے ژائی زی نامی دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔گروہ اے ٹی ایم میموری کارڈ کو چوری شدہ ڈیٹا بیرون ملک منتقل کرتے ہیں ۔ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا اس ریمانڈ پر ایف آئی آئی اے کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے ملزم ژی ای کو 30جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔