کراچی(این این آئی)آصفہ زرداری کیلئے خوشی کی بڑی خبر،آصف زرداری اور بلاول زرداری کی لندن روانگی کی تیاریاں،سابق صدرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹوکے درمیان آئندہ ہفتے لندن میں ملاقات کا امکان ہے۔ عید کے بعد احتجاج کی نئی حکمت عملی پر غور ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری چند روز میں امریکہ سے لندن پہنچ رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی رواں ہفتے لندن روانہ ہو جائیں گے۔لندن میں قیام کے دوران آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات بھی ہو گی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر بھی مشاورت ہو گی۔ دونوں رہنما لندن میں ہی آصفہ بھٹو زرداری کی گریجویشن تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔دورہ برطانیہ کے بعد بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔