جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

امجد صابری کاقتل،تحقیقات میں پہلی بار وائس اسٹریس اینالائیزر کا استعمال،سلیم چندا بالاخر زد میں آگیا

datetime 28  جون‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)امجد صابری کاقتل،تحقیقات میں پہلی بار وائس اسٹریس اینالائیزر کا استعمال،سلیم چندا بالاخر زد میں آگیا، امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کے لئے پولیس نے پہلی بار جدید وائس اسٹریس اینالائزر کا استعمال کرتے ہوئے عینی شاہد سلیم چندا کا بیان ریکارڈ کیا۔ اس تکنیک کے استعمال سے پولیس کیلئے یہ سمجھنا آسان ہو جائے گا کہ عینی شاہد نے کتنا سچ کہا اور کتنا جھوٹ کہا۔تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ واقعہ کے عینی شاہد سلیم چندا کے بیان کی سچائی جاننے کے لئے پہلی بار وائس اسٹریس اینالائزر سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے سلیم چندا کے بیان کو ریکارڈ کیا گیا۔وائس اسٹریس اینالائزر نامی سافٹ ویئر کی مدد سے انسان کی آواز کی فریکونسی میں معمولی سی تبدیلی سے جھوٹ کو پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔ سندھ پولیس کو وائس اسٹریس اینالائیزر گزشتہ سال دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ماہر ڈاکٹر اور تفتیشی افسران کی موجودگی میں سافٹ ویئر کے ذریعے سلیم چندا کا اسٹریس ٹیسٹ لیا گیا۔ اس دوران سلیم چندا کے دل کی دھڑکن اور آواز کی لرزش کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سلیم چندا اپنے سابقہ بیان پر قائم ہے اور بیان کے دوران سلیم چندا کی آواز میں معمولی فرق محسوس کیا گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس افسران کی موجودگی اور دبا کی وجہ سے آواز میں لرزش آ سکتی ہے، اسی لئے ایک بار پھر سلیم چندا کا بیان وائس اسٹریس اینالائیزر کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…