کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کو فنڈز دینے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے تحریک انصاف کے خلاف تحفظات بڑھ گئے ہیں۔ تحریک انصاف سے تعاون اب کیسا ہو گا اس کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے کل (جمعرات) ہونے والے اجلاس میں کیاجائے گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ہو گا۔ پارلیمانی و سیاسی کمیٹیوں کے ارکان اور سینئر قائدین اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک کی تجویز اور لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سے تعاون اب کیسا ہو گا یہ اجلاس کا اہم ایجنڈا ہے۔ بلاول بھٹو اہم معاملات پر پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت بھی کریں گے جبکہ 30 جون کو چاروں صوبوں کی پارٹی کوارڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس بھی بلانے کی تجویز زیر غور ہے۔