الیکشن کمیشن کا زبردست اقدام، گھر گھر کاروائی، عوام سے تعاون کی اپیل
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/election-commision.jpg)
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم اگست سے 15 اگست تک انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا ۔ پیر کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تصدیق کرے گا ۔ شناختی کارڈ کے تصدیق کے عمل کے دوران عوام عملے سے تعاون کرے ۔ نئے شناختی کارڈ کے حامل افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کیے جائیں گے۔ نئے اور پرانے شناختی کارڈ کے حامل افراد ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں