لاہور (این این آئی )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی مو لانا عبد القوی کے نقش قدم پر چل پڑے ، عمرے کیلئے جا تے ہوئے ائیر ہو سٹسز کے ساتھ سیلفی بنوا ڈالی ۔ شیخ رشید احمد کی ایئر ہو سٹسز کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر ہو رہی ہے اور لو گ اس پر دلچسپ جملے کس رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیلفی میں نے نہیں بلکہ کسی مہربان نے بنائی ہے میں توسویا ہو ا تھاکسی نے یکدم جگایا اور سیلفی بنالی ۔