بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

چینی شہری اے ٹی ایم سے ڈیٹا چراتے ہوئے دھر لیا گیا

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اے ٹی ایم کے ذریعے نجی بینک سے خفیہ ڈیٹا چرانے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے ایک چینی شہری کو حراست میں لے لیا۔اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم میں ڈیوائسز کے ذریعے صارفین کے خفیہ ڈیٹا کو چرانے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ نے اپنے پلازہ برانچ کے اے ٹی ایم کمپاؤنڈ میں دو غیر ملکیوں کی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھنے کے بعد ایف آئی اے سے رابطہ کیا جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔بینک انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھ کر یہ نوٹس کیا کہ دو غیر ملکی افراد معمول سے زیادہ دیر تک اے ٹی ایم کے اندر موجود ہیں جس کے بعد انہیں ان پر شک ہوا۔ذرائع نے گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کے دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشکوک سرگرمی 20 جون کو دیکھی گئی تھی، 21 جون کو بینک انتظامیہ اپنے تکنیکی عملے کے ساتھ مذکورہ برانچ کے اے ٹی ایم میں گئی اور ساتھ ہی ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کو بھی اطلاع کردی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان غیر ملکیوں کو اے ٹیم ایم کے قریب بعض آلات چھپاتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ایف آئی اے کے ذریعے گرفتاری عمل میں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…