بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں ایکسپریس وے کی تعمیر،ہنگامی اقدامات

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے سلسلے میں تمام تیاریوں کوایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دے کر پیش کرنے اور 20 جولائی تک تعمیری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وہ پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیف سیکرٹری امجد علی خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس موقع پر صنعتی زونز کی ترقی ، کارخانوں کے قیام، سوات ایکسپریس وے اور کوہاٹ بائی پاس سمیت دیگر خصوصی اقدامات پر متعلقہ حکام سے پیش رفت طلب کی اور ان منصوبوں پر تیز ی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔و زیراعلیٰ نے تنبیہ کی کہ منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کوطے شدہ مدت کے اندر ہی متعلقہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا تاکہ صوبے کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔وزیر اعلیٰ نے صوبے میں صنعتی زونز کی ترقی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے جبکہ سوات ایکسپریس وے ، پشاور ماس ٹرانزٹ ، رپیڈ بس اور کوہاٹ بائی پاس کے منصوبوں پر عملی کام بروقت شروع کرکے مقررہ مدت کے اندر ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین ازدمک غلام دستگیر نے اس موقع پر حطار و رشکئی سمیت صوبے کے دیگر صنعتی زونز کی ترقی کے اقدامات کے بارے میں اجلاس کو بریفینگ دی اور معاشی زون کی دیر پا ترقی یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سرکلر ریلوے ٹریک کی فزیبلٹی جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح انہوں نے صوبے کے صنعتی زونز میں بجلی پید اکرنے کیلئے قابل عمل طریق کار اپنانے اور اس سلسلے میں تمام تفصیلات جلدی پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…