بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

طور خم کے مقام پر گیٹ کی تنصیب ،پاکستان نے اعلان کردیا

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بتا یا گیا ہے کہ طور خم کے مقام پر گیٹ کی تنصیب کا دوبارہ شروع ہے بہت جلد اس گیٹ کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمٹیی دفاع کا اجلاس کمیٹی کے چیئر پرسن شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔کمیٹی نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (ترمیمی بل 2016) پر غور کیا اور بل منظور کر نے کی سفارش کی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سب کمیٹی نے سوات میں کینٹونمنٹ کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی اور اس حوالے سے بعض ترامیم پر مشتمل رپورٹ پیش کی ۔کمیٹی کو پاک افغان سرحدی کشیدگی ‘ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔کمیٹی کے ممبران طاہر بشیر چیمہ ‘ اسفند یار بھنڈارہ ‘ سردار محمد شفقت حیات خان ‘ میر دوستان ڈومکی‘لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام رسول ساہی ‘ نواب علی وسیم ‘ ڈاکٹر شریں مزاری ‘ شفقت محود ‘سنجے پیروانی ‘کشور زہرہ اور محمد خان اچکزئی سمیت وزارت دفاع کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…