اسلام آباد (این این آئی)کلبھوشن یادیو ،ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر تنازعہ،کون ٹھیک تھا کون غلط؟سرتاج عزیز سامنے لے آئے،وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مشیرخارجہ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے جو تنازعہ پیدا ہوا اس پر کیا کہیں گے؟۔سرتاج عزیز نے کہاکہ معاملے پر ایرانی صدر بھی ٹھیک تھے اور سیکیورٹی ادارے بھی ٹھیک کہہ رہے تھے ،ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد معاملہ کلیئرہوگیا تھا، ایران کے ساتھ تعلقات میں اب کوئی مسئلہ نہیں۔