پشاور(این این آئی)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے رواں ہفتے خیبر پختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا،متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشیں رات سے شروع ہونے کا امکان ہے ،پشاور سمیت کوہاٹ اوربنوں میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ،بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے تیس جون تک جاری رہیگا،پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔