پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

عوام کے ہوش اُڑ گئے،ببینکوں میں لائنیں لگ گئیں

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوام کے ہوش اُڑ گئے،ببینکوں میں لائنیں لگ گئیں،رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی عید کی شاپنگ کیلئے عوام نے بینکوں سے پیسے نکلوانے شروع کردئیے ہیں جس کی وجہ سے بینکوں میں نوٹوں کی کمی ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانیوں کے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے نکلوانے کے سبب بینکوں میں کرنسی نوٹوں کی کمی ہوگئی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ 30 جون کو نیا مالی سال شروع ہوگا اور اس سے قبل ٹیکس ادائیگیوں سے بچنے کیلئے بھی پیسے نکلوائے جارہے ہیں جو نوٹوں کی کمی کی بڑی وجہ ہے۔ واضح رہے کہ جولائی کے پہلے 10 دن میں بینک صرف ایک روز کے لئے کھلیں گے،30جون کو جمع ہونے والا چیک 11جولائی سے پہلے کلیئر نہیں ہوگا ، عید کی تیاریوں یا کسی بھی کام کے لیے بینکوں سے جو بھی لین دین کرنا ہے، 30جون سے پہلے پہلے کر لیں۔کیونکہ 30جون کو جمع کرایا جانے والا چیک 11جولائی سے پہلے کلیئر نہیں ہوسکے گا اور اس کی وجہ ہے چھٹیاں۔ جمعہ یکم جولائی کو بینک ششماہی آڈٹ کی وجہ سے بند رہیں گے،2اور 3جولائی کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی،5سے 8جولائی تک عید کی تعطیلات ہوں گی، 9 اور 10جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔صرف 4جولائی کو بینک کھلے گا اور یہ ایک دن 30 جون کو جمع کرائے گئے چیک کے کلیئر ہونے کے لیے ممکنہ طور پر ناکافی ہوگااور چیک کلیئر ہونے کے لیے 11جولائی کا انتظار کرنا ہوگا۔



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…