بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں موسم سے متعلق پیشگی وارننگ ،ڈی جی موسمیات کے افسوسناک انکشافات

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں ڈی جی موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں اس وقت صرف 7 ریڈار ہیں ٗ ہماری ضرورت 22 ریڈار کی ہے ریڈار کی عمر 10 سال ہے ٗ زیادہ تر ریڈار20سے تیس سال پرانے ہیں جبکہ متعلق پیشگی وارننگ دینے والا سسٹم 60 سال پرانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مون سون کی پیش گوئیاں میں صوبوں کو علیحدہ سے وارننگ دی تھی کہ کہاں سیلاب اور طغیانی آ ئیگی۔ انھوں نے بتایا کہ اگلے دو دن بلوچستان میں شدید بارش ہونے والی ہے اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان احمد کمال نے بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت دریاؤں میں پانی کے بہاؤ سے متعلق ٹیلی میٹک سسٹم 44 لگے ہیں جن میں سے 18 بند ہیں بقایا 26 بھی خستہ حالت میں ہیں ٹیلی میٹک سسٹم وزارت پانی و بجلی کے انڈر ہیں وزارت پانی و بجلی یا تو ان کو تبدیل کرے یا مرمت کروائے ٗکمیٹی ممبر کلثوم پروین نے کہا کہ محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں شامل کیا جائے جس پر مشاہد حسین سید نے ریمارکس دیئے کہ رویت ہلال کو موسمیاتی تبدیلی میں شامل کرنا خطرناک ہے وہاں بھی ٹوپی کا معاملہ نکل آئے گا جس پر کمیٹی میں قہقہے گونجنے لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…