روم (این این آئی)اسرائیلی حکومت کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل نے پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے سے اتفاق کیا ہے جس کے بعد جلد ہی دونوں ملکوں میں سفراء کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپوٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ روم کے موقع پر ان کے ہمراہ آنے والے ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ انقرہ اور تل ابیب میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا سمجھوتہ طے پا چکا ہے۔ صرف رسمی اعلان کرنا باقی ہے۔خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سنہ 2010ء میں اس وقت تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جب اسرائیل نے ترکی کی طرف سے محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے امدادی سامان سے لدے متعدد بحری جہاز روانہ کیے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ترکی کے امدادی جہاز ’مرمرہ‘ پر حملہ کرکے 10 ترک رضا کاروں کو شہید اور پچاس سے زاید کو زخمی کردیا تھا۔قابض اسرائیلی فورسز نے دوسرے امدادی جہازوں پر سوار ساڑھے چھ سو عالمی امدادی کارکنوں کو یرغمال بناتے ہوئے امدادی سامان لوٹ لیا تھا۔ اس واقعے پر بہ طور احتجاج ترکی نے صہیونی ریاست کے ساتھ پہلے سے سرد مہری کا شکار سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے۔ پچھلے تین سال سے دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے دوبارہ رابطے شروع کردیے تھے۔اسرائیلی حکومتی عہدیدار کے تازہ بیان پر ترک وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے
ترکی اوراسرائیل نے خاموشی سے بڑا کام کردکھایا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کے لیے واحد آپشن
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
ریشم نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کی ہیں’ دیدار کا الزام
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کو بورڈ نے این او سی جاری نہیں کیا
-
روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
-
فوج اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا چونکا دینے والا انکشاف
-
عالمی توانائی بحران شدید، ایران نے آبنائے ہرمز پر ”ٹول بوتھ “ نظام متعارف کروا دیا
-
ایران کا سعودیہ میں قائم امریکی بیس پر حملہ، ایندھن فراہم کرنے والے بیڑے کو تباہ کرنے کا دعویٰ



















































