بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

چیف جسٹس کے بیٹے کا اغواء ! ہفتہ گزرنے کے بعد حیران کن کام ہو گیا

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رینجرز نے کا رروائی کرکے3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں ،بھتہ خور سمیت 18 افراد گرفتار کر لیے۔ اویس علی شاہ کے اغوا کے ایک ہفتے بعد ایس ایچ او کلفٹن کو معطل کر دیا گیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے سائٹ کے علاقے میں کارروائی کی جس کے دوران 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان مقابلوں میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی مدد کیا کرتے تھے۔
ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اور یوم علی کے جلوس میں آنے والی گزرگاہوں میں مختلف کوارٹرز کی تلاشی کے دوران 5 مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔کھوکھرا پار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے، لیاقت آباد میں جھنڈا چوک کے قریب رینجرز کا سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ملیر کے علاقے سعود آباد میں پولیس نے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے بھتہ خور وقار کو گرفتار کرلیاجبکہ کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایچ او کلفٹن ندیم احمد کو معطل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او کلفٹن کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کے اغوا ہونے پر معطل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…