اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا۔ گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مون سون ہوائیں بتدریج پاکستان میں داخل ہور ہی ہیں جو کہ ملک میں مختلف علاقو ں میں بارش کا سبب بنیں گی جبکہ قوی امکان ہے کہ مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز آج شام 27جون سے ہو رہاہے۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ سندھ،بلوچستان،کے پی میں تیزبارشیں اورآندھی،اسلام آباد،فاٹا ،کشمیر،گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آندھی، ،پیر،منگل کومکران،قلات سبی اورنصیرآبادڈویڑن میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ تیز بارشوں سے سیلاب اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں تیز بارشوں کا الرٹ جاری کر دیاہے۔