ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

کراچی، مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 22 ملزمان گرفتار

datetime 27  جون‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں بھتہ خور، ٹارگٹ کلر اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان شامل تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ شب رینجرز نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دو کارکن جبکہ لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب سعودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ کھوکھراپار پولیس نے چھاپہ مار کر دو اسٹریٹ کرمنلز سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوکراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم جنت گل کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ کورنگی پولیس نے مفرور ملزم اور کار لفٹر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…