اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان مایا خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی طرف سے موبائل پر موصول ہونے والے آخری وڈیو پیغامات چلا دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام کی میزبان مایا خان نے کہا کہ شہادت سے قبل امجد صابری نے انہیں وقتاََ فوقتاََ 5,6 پیغامات ارسال کئے۔ مایا خان کی طرف سے چلائے گئے امجد صابری کے ایک وڈیو پروگرام میں امجد صابری نے کہا کہ نجی ٹی وی پر اس بار جو رمضان ٹرانسمیشن میں مقابلے ہو رہے ہیں وہ بہت سخت ہو رہے ہیں خاص طور پر نعتیہ مقابلے انتہائی سخت ، اس میں شرکت کیلئے آپ ہمارے پاس آئیں اور ہمارے پروگرام میں شرکت کریں۔
امجد صابری کے ایک اور وڈیو پیغام میں امجد صابری پولیس کی وردی پہنے گانا گاتے دکھائی دیئے کہ ’’یہ انصاف نہیں کرتا، کسی کو معاف نہیں کرتا ، معاف اسے ہر خون ہے ، یہ اندھا قانون ہے‘‘۔ مایا خان کے مطابق امجد صابری نے شہادت سے چند گھنٹے قبل جو میسج کیا اس میں وہ کہہ رہے تھے کہ میں آپ ہی کے پروگرام کیلئے تیار ہوا ہوں اور آپ کی طرف آ رہا ہوں۔ واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو چند روز قبل کراچی میں دہشت گردوں نے قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا تھا۔
امجد صابری نے شہادت سے قبل معروف ٹی وی میزبان کو کیا وڈیو پیغام بھیجا؟
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/amjad-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں