کراچی(آئی این پی )کراچی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے معروف قوال امجد صابری کی والدہ نے کہا ہے کہ حکومت بیٹا واپس نہیں لا سکتی مگر باقی بچوں کو تحفظ دے،دیکھنا چاہتی ہوں کہ آخر میرے بیٹے کا دشمن کون تھا، بیٹے کے قاتلوں کو سامنے لایا جائے، میرے بیٹے کی تو کسی سے دشمنی بھی نہیں تھی پھر آخر اسے کیوں مارا گیا۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قوال امجد صابری کی والدہ نے کہا کہ چودھری نثار گھر آئے ا س پرانکی شکر گزار ہوں ،حکومت بیٹا واپس نہیں لا سکتی مگر باقی بچوں کو تحفظ دے۔انکا کہنا تھاکہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ آخر میرے بیٹے کا دشمن کون تھا، بیٹے کے قاتلوں کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا میرے بیٹے کی تو کسی سے دشمنی بھی نہیں تھی پھر آخر اسے کیوں مارا گیا۔