صادق آباد (آئی این پی) صادق آباد میں اوباش نوجوان نے چار ساتھیو ں کے ہمراہ شادی کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صادق آباد میں اوباش نوجوان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد ازاں فرار ہوگیا۔ متاثرہ لڑکی انصاف کے لئے تھانے پہنچ گئی اور پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا اوکاڑہ میں ملاقات بھی ہوئی تھی ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اوکاڑہ سے صادق آباد بلایا جب یہاں پہنچی تو اس نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے پانچوں افراد کے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔