بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگ بے نقاب ، اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی سے ’’ٹریپ ‘‘نہیں (ن) لیگ بے نقاب ہو رہی ہے ‘بلاول بھٹو کیساتھ پارٹی پا لیسی بن رہی ہے پانامہ لیکس کے معاملے میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘حکومتی ٹی آو آرز کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ‘اپوزیشن متحد ہو کر سڑکوں پر آئیگی تو وزیر اعظم کا احتساب سمیت بہت کچھ ہو جا ئیگا ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدی اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ اگر یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی لے آئیگی تو انکی یہ خواہش او ر کوشش کسی صورت کا میاب نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پانامہ لیکس پر جو سٹینڈ لیا وہ جوش میں نہیں بالکل مکمل ہوش میں لیا ہے اور جب تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیسی کے ہاتھوں ٹر یپ نہیں ہو رہی لیکن (ن) لیگ والوں کی کر پشن اور انکے اصل چہرے ضرورقوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آئیں گی تواسکی ذمہ داری کسی اور نہیں صرف نوازشر یف اور انکی حکومت پر عائد ہوگی جو احتساب سے بھاگ رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…