منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی کمپنی کا اہم اعزاز،امریکا میں ہونے والے مقابلے میں تیسرا انعام اپنے نام کرلیا

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)خصوصی بچوں کیلئے گیمز تیار کرنے والی ایک پاکستانی کمپنی نے امریکا میں ہونے والے ایک مقابلے میں تیسرا انعام اپنے نام کرلیا اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے زیرتحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ مقابلے میں پاکستان کی ونڈر ٹری کمپنی نے تیسرا انعام حاصل کیاونڈر ٹری مائیکرو سافٹ کائینیکٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے انٹرایکٹو ٗaugmented رئیلٹی گیمز تیار کرتی ہے ٗ کمپنی کی ٹیم میں معروف ماہرین نفسیات اور اساتذہ شامل ہیں۔یہ کمپنی متعدد اداروں کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کیے ہوئے ہے تاکہ خصوصی بچوں کے لیے ایسی گیمز تیار کی جاسکیں جن سے ان کی گھر بیٹھے فزیکل تھراپی، بائیو فیڈ بیک اور ٹریکنگ پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔ کمپنی کی گیمز میں آگمینٹڈ رئیلٹی ٹٰکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بچے کو ایک انٹرایکٹو دنیا فراہم کی جاسکے سے ان کی توجہ مرکوز کرنے، عزم کی صلاحت میں اضافے کے ساتھ مخصوص صلاحتوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ گیمز کو کھیلنے کے کائینیکٹ وی ٹو سنسر، ایک لیپ اور ایک ٹی وی اسکرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ونڈر ٹری کے سی ای او اور شریک بانی محمد وقاص نے بتایا کہ جی ای ایس 2016 ایک غیرمعمولی تجربہ تھا یہ پورا سفر ہم سب کے لیے سیکھنے کے ایک انمول موقع کی طرح تھا، آج کی کامیابی سے وہ نکتہ ثابت ہوتا ہے جو میں اور میرے دیگر ساتھی گزشتہ ڈیڑھ سال سے ثابت کرنے کے لیے کام کررہے ہیں کہ ہماری گیمز خصوصی بچوں کے نصاب سیکھنے کے عمل میں انقلاب برپا کرسکتی ہیں۔ مقابلے میں ونڈر ٹری کے سامنے 15 امیدوار تھے جن کا انتخاب دنیا بھر میں 1074 ٹیموں میں سے کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…