اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صحرئای عمل اور خشک سالی سے متاثرہ براعظموں میں ایشیاء سرفہرست پاکستان ، انڈیا ، چین ، ایران اور منگولیا میں ہر سال صحرا پھیلنے لگے ہیں ایشیا کا 1.7 بلین بیکٹرز زمینی خطہ خشک نیم خشک آب و ہوا پر مشتمل ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق علامی سطح پر خشک علاقے زمین کے 40 سے 41 فیصد رقبے پر مشتمل ہیں جہاں پر تقریباً دو بلین سے زیادہ لوگ آباد ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 10 سے 20 فیصد علاقے مزید خشک سالی کی جانب گامزن ہیں اور وہاں پر خوراک اور پانی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ خشک علاقوں میں رہنے والے 90 فیصد لوگوں کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے ایک اندازے کے مطابق خشک سالی اور مزید ترقی کے باعث عوام کا زرخیز علاقوں کی جانب رحجان بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے علاقوں میں مزید آبادی بڑھنے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ماہرین کے
مطابق ایسے مسائل کی بڑی وجہ آبادی میں اضافہ ہے جو کہ ہر سال بڑھ رہا ہے اور ترقی پذیر ممالک میں تواسی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جس سے آنے والی کچھ دہائیوں میں مسائل مزید بڑھ جائیں گے اور عوام کو مزید محرومیوں کا سامنا کرنا پڑے گا رپورٹس کے مطابق تقریباً135 ملین لوگ صحرائی عمل اور خشک سالی کے باعث نقل مکانی کے خطرہ سے دوچار ہیں اور ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ماہرین کا ایک گروہ کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو چاہئے ان مسائل پر قابو پانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں اور اس پر کام کریں ۔
خشک سالی سے متاثرہ براعظموں میں اشیاء سر فہرست، پاکستان بارے تشویشناک خبر آ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں