منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

بڑے شہرکا اہم محکمہ لاوارث ہو گیا

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے پاس نہ مناسب فنڈز ہیں، نہ جدید تربیت اور آلات سے لیس عملہ، شہر میں تیسرے درجے، یعنی بڑے پیمانے پرلگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے پانی کے ساتھ فوم نامی کیمیکل بھی درکار ہوتا ہے، جو اول تو ہوتا ہی نہیں اور ہوتا ہے تو ضرورت سے اتنا کم کہ کسی کام نہیں آتا۔کراچی میں فائر بریگیڈ کا محکمہ لاوارث ہوگیا،فائر فائٹرز جدید تربیت، حفاظتی لباس اور ضروری آلات سے محروم ہیں،چھوٹی موٹی آگ تو لگتی اور بجھتی رہتی ہے مگر شہر کے کسی مقام پر تیسرے درجے کی یعنی شدید ترین آگ لگ جائے، تو اس پر قابو پانے کیلئے مختلف کیمیکلز سے تیار کردہ ’فوم کمپاؤنڈ‘کی اہمیت پانی سے بھی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ یہ آکسیجن کو آگ تک پہنچنے سے روکتا ہے۔کے ایم سی کے 22 فائر اسٹیشنز ہیں لیکن ضرورت پڑ جائے تو کسی کے پاس بھی اتنا فوم نہیں ہوتا کہ تیسرے درجے کی آگ بجھانے کیلئے کافی ہو۔ایک فائر ٹینڈر جب آگ پر قابو پانے کیلئے فوم کا استعمال کرتا ہے تو اس کے ٹینک میں آدھا پانی اور آدھا فوم ہوتا ہے تاکہ پریشر برقرار رکھا جا سکے کیونکہ تین منٹ بعد فوم کا اثر ختم ہونے لگتا ہے۔اصولی طور پر ہر اسٹیشن کے پاس فوم کے 20 لیٹر پر مشتمل 50 ڈبے ہونے چاہئیں لیکن 2013 ء کے بعد سے فوم کیلئے کوئی ٹینڈر نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کو 162 فائر ٹینڈرز درکار ہیں لیکن صرف 35ہیں ،ایک مکمل فائر اسٹیشن میں ڈیڑھ لاکھ گیلن پانی ہر وقت موجود ہونا چاہیے لیکن شہر کے متعدد فائر اسٹیشنز کے پاس پانی جمع کرنے کی سہولت نہیں ہے۔شہر میں ہنگامی بنیادوں پر کم از کم 54 فائر اسٹیشنز کی ضرورت ہے لیکن اس وقت صرف 20 ہیں، جن میں سے زیادہ تر کسی کام کے نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…