کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے ممبر ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی زیر قیادت پاکستان ہندو کونسل کے وفد نے ہفتہ کے روز قوال امجد صابری مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی خدمات کو اعلیٰ الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ امجد صابری کے جنازے میں لاکھوں کی افراد کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ امن و آشتی کا پیغام عام کرنے والے مرنے کے بعد عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔