ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی سگی بہن کا گلا دبا کر قتل کردیا ، قتل کی واردات موضع نامہ سیال میں ہوئی یہاں بدچلنی کے شبے میں رفیق نے اپنے رشتہ دار یوسف کے ہمراہ اپنی بہن روبینہ کا گلا دبا کر اسے موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔