حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد، میرپورخاص میں کہیں کہیں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ہفتہ کو حیدرآباد40سینٹی گریڈ کے ساتھ جزوی ابرآلوداور تیز ہوائیں چلنے والے مقامات میں شامل رہا جبکہ حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 41% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ40سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔