بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کو اہم پیشکش کردی

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پا ک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم کسی سے دشمنی نہیں کرنا چاہتے چاہے کسی کا تعلق ایم کیو ایم سے ہی کیوں نہ ہو۔ہم دشمنیاں ختم کرنے آئیں ہیں۔ہم کسی رنگ و نسل کے بغیر اپنا پروگرام لے کر چلے ہیں۔4 ماہ میں ہماری جماعت لاکھوں لوگوں کی جماعت بن چکی ہے ۔ وہ ہفتہ کو مقامی لان میں پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔پی ایس پی کے افطار ڈنر میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے جن میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء ،علماء کرام ،بزنس مین،ادارکاروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے افطار ڈنر میں پاکستان کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے جس پر ان کا مشکور ہوں۔ہم کسی کو ڈرا کر یہاں نہیں لیکر آئیں ہیں ،اس لئے میں ایسے موقع پر کوئی متنازعہ بات کرکے کسی کے لئے مشکلات پیدا نہیں کرچاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی رنگ نسل کے بغیر اور دشمنیاں ختم کرنے کا پروگرام لے کر چلے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی کسی کا دشمن نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے میں اختلافات ہوتے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے لیکن اختلافات کو دشمنیوں میں تبدیل نہیں کرنا ہے۔ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے ہیں چاہے کوئی ایم کیو ایم کا ہی کیوں نہ ہو۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم کہتے ہیں اپنی بات دوسروں کو سناؤ اور دوسروں کی بات سننے کا حوصلہ بھی پیدا کرو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی کا جھنڈا نہیں بنایا ہے اور پاکستان کے جھنڈے کو اپنے دفاتر میں سجایا ہے ۔ ہماری جماعت کو کوئی مانے یا نہ مانے لیکن ہم نے کسی کی جان نہیں لینی ہے۔4 ماہ میں ہماری پارٹی لاکھوں لوگوں کی جماعت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بڑے افطار ڈنر کے انعقاد پر اپنے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ انہوں نے کم وقت میں بڑی ہمت سے کام لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…