کراچی(این این آئی)ماڈل ایان علی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایان علی کو ایئرپورٹ سے برآمد ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرز پر ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ ستاون ہزار پانچ سو روپے ٹیکس جمع کروانے کا حکم دیاہے۔ایف بی آر کے کمشنر اپیل کراچی سجاد اکبر خان نے ماڈل ایان علی کی اپیل پر کئی ماہ قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، ایان علی نے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے اسے ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کا پچیس فیصد ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ ستاون ہزار پانچ سو روپے ٹیکس تخمینہ لگاتے ہوئے انہیں ادائیگی کا نوٹس بھجوایا ہے۔یہ ٹیکس تخمینہ اس عرصے میں کیا گیا جب ایان علی اڈیالہ جیل میں تھیں اور انہیں شنوائی کا موقع نہیں دیا گیا لہذا اس ٹیکس تخمینے کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ایف بی آر نے ایان علی کی طرف سے اٹھائے گئے حقائق پر فیصلہ کرنے کی بجائے تکنیکی بنیادوں پر اپیل مسترد کر دی ، ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ ایک سو تئیس کے تحت فیصلے میں کہا ہے کہ ایان علی نے سال دو ہزار چودہ کی انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائی۔نہ ہی ٹیکس تخمینے کا نوٹس ملنے کے بعد دوہزار چودہ کی ریٹرن تاخیر سے جمع کروائی اس لئے ایان علی کی ٹیکس تخمینے کیخلاف اپیل ناقابل سماعت ہے۔ایان علی کے وکیل محسن ورک ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کمشنر اپیل کے فیصلے کیخلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے روبرو سات دن میں مزید اپیل دائر کرنے کا قانونی حق رکھتے ہیں۔
ایک کروڑ 88 لاکھ 57 ہزار ،ایان علی کیلئے ایک اور مسئلہ کھڑا ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا



















































