بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنما ؤں سمیت 20 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد میں تحریک انصاف کے رہنما ؤں سمیت 20 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، گرفتاری کے خلاف چھاپے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس نے اے ایس آئی سائین داد چانڈیو کی مدعیت پر گناہ نمبر 2016/100، قلم 6.7، اے ٹی اے 337 ایچ ٹو، 341.186.148.147.149کے تحت سابق ایم این اے میر بابل خان جکھرانی کے بیٹے تحریک انصاف کے رہنما میر خالد جکھرانی، ولی خان جکھرانی، طارق انڑ، جانب بھٹی، حق نواز، عزیز جکھرانی، لیاقت علی، بخت علی جکھرانی، غازی خان کھوسو، یاسین بھٹی سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان نے مویشی منڈی کی سرکاری زمین کی کھدائی کی ہے جس سے مویشیوں کے بیوپاریوں کو جانے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں جو کہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…