جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں پارلیمانی طرز حکومت کے بجائے صدارتی نظام ،بڑامطالبہ کردیاگیا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارچوہدری نے کہاہے کہ ملک میں پارلیمانی طرز حکومت کے بجائے صدارتی نظام ہوناچاہئے،وزیراعظم نوازشریف کو اپوزیشن جماعتوں کوسڑکوں پرآنے کاموقع نہیں دیناچاہئے ،فوری طورپراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکمران ہر طرح سے کوشش کر رہے ہیں کہ پانامہ لیکس کو انڈر کارپٹ کر دیا جائے ،وہ نہیں چاہتے کہ یہ ایشو جلد از جلد حل ہو۔انہوں نے کہا اس ملک میں جمہوریت بڑی مشکل سے آئی ہے ،اس کے لئے پوری قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں ،حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ ایسا موقع فراہم نہیں کرنا چاہئے کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں،سیاسی جماعتوں کوسڑکوں پرآنے سے پہلے نہیں سوچناچاہئے ،وزیراعظم نوازشریف کوبھی چاہئے کہ وہ اپوزیشن کوسڑکوں پرآنے کاموقع نہ دیں ،سب کو سوچنا پڑے گا کہ کیاسڑکوں پر نکلنے کے حالات ہیں کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں ؟لوگوں کے بچے یا ٹارگٹ کلنگ سے مر رہے ہیں یابھوک اور خود کشی سے مر رہے ہیں ،کیا ان کا کسی کو کوئی احساس نہیں ہے ؟انہوں نے کہا کہ اصول پر رہتے ہوئے کسی سے ہاتھ ملانا ضروری نہیں ،میں ہر وہ کام کروں گا جس سے ملک اور قوم کا فائدہ ہو اور ایسا کوئی بھی کام نہیں کروں گا جس سے میرے ملک اور قوم کا نقصان ہو ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کااحتساب اپوزیشن کی خواہش ،48فیصدعوام ان کااحتساب چاہتی ہے ،اورآئین بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے باقاعدہ شق موجودہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کے ملک میں مارشل لاء کے اقدام کوقانونی حیثیت دینے میں صرف میں شامل نہیں تھا،12 ججزاوربھی تھے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مسائل کاحل صدارتی نظام میں ہے ،امیدہے کہ 2018ء کے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…