اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہو جائیں گی جس دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اکثر علاقوں میں بارشیں ہو نگی ۔ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم میر پور خاص،سکھر، بہاولپور،کوئٹہ،قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم میر پور خاص،سکھر، بہاولپور،کوئٹہ، ڑوب، قلات، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو46، تربت، بھکر، سبی 45، رحیم یار خان، اوکاڑہ، بہاولنگر،سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں44 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 30، اسلام آباد اور پشاور26، کراچی 28،کوئٹہ 22، گلگت 16، چترال 19اور ہنزہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اگلے ہفتے کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب اب ہر گھر کو صفا ئی کی فیس دینا ہو گی،ماہانہ 5 ہزار روپے ...
-
طلبہ کی موجیں: سکولوں میں چھٹیاں 31 اگست تک بڑھنے کا امکان
-
لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کی پلاننگ کرنیوالا چوتھا ملزم بھی ہلاک
-
پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑ گئی، ساتھیوں سمیت پارٹی بدل لی
-
وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
-
علی امین گنڈا پور پیشکش لے کر گئے توعمران خان نے جوتی اتار لی تھی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
فیصل آباد سے آزاد کشمیر جانیوالی خاتون زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار
-
’’2 ہزار ارب کی کرپشن، بیوروکریٹس، سیاست دانوں، ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ...
-
راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
-
پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
-
پسند کی شادی پر قانونی چارہ جوئی نہ کیا کریں، بری بات ہے: چیف جسٹس ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب اب ہر گھر کو صفا ئی کی فیس دینا ہو گی،ماہانہ 5 ہزار روپے تک صفائی فیس وصول کرنیکافیصلہ
-
طلبہ کی موجیں: سکولوں میں چھٹیاں 31 اگست تک بڑھنے کا امکان
-
لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کی پلاننگ کرنیوالا چوتھا ملزم بھی ہلاک
-
پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑ گئی، ساتھیوں سمیت پارٹی بدل لی
-
وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
-
علی امین گنڈا پور پیشکش لے کر گئے توعمران خان نے جوتی اتار لی تھی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
فیصل آباد سے آزاد کشمیر جانیوالی خاتون زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار
-
’’2 ہزار ارب کی کرپشن، بیوروکریٹس، سیاست دانوں، ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں‘‘
-
راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
-
پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
-
پسند کی شادی پر قانونی چارہ جوئی نہ کیا کریں، بری بات ہے: چیف جسٹس پاکستان
-
بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی، دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ
-
پاکستان میں جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک