جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا،81کلومیٹرلمبا ایکسپریس وے ،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ،فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس وے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک عوامی نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 81کلومیٹرلمبے اس ایکسپریس وے پر 28ارب30کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سنگ میل ثابت ہوگا جس کی بدولت موٹروے کرنل شیر انٹر چینج تا چکدرہ تک بلا رکاوٹ سفرپورا ہونے کے سبب دو گھنٹے سے زائد وقت کی بچت ممکن ہوگی کیونکہ پشاور تا چکدرہ سفر کے دوران رشکئی،مردان،تخت بھائی،جلالہ،شیر گڑھ،سخا کوٹ،درگئی اور بٹ خیلہ جیسے گنجان بازاروں سے گزرنے کی نوبت نہیں آئے گی بلکہ ایکسپریس وے نوشہرہ،صوابی،مردان اور مالاکنڈسمیت چار اضلاع سے گزرے گی اور یہ منصوبہ دو مراحل کے تحت عرصہ تین سال میں مکمل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ایشیائی ترقیاتی بنک ،کوریا،جاپان اور دیگر غیر ملکی مالیاتی اداروں نے اظہار دلچسپی ظاہر کی جبکہ وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے آغاز کے لئے ابتدائی دو ارب30کروڑروپے جاری کرنے کی منظوری دی۔مواصلات سمیت تمام شعبوں میں حقیقت پسندانہ بنیادوں پر منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد وقت کا اہم تقاضہ ہے اور لگتا ہے موجودہ حکومت اپنے اس فرض کی تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریگی۔سوات ایکسپریس وے کی بدولت سوات،دیر اور چترال سمیت مالاکنڈڈویژن کے تمام بڑے شہروں تک آمدو رفت میں آسانی کے علاوہ سیاحت کو فروغ بھی حاصل ہوگا اور زرعی اجناس کی نقل و حرکت میں بھی سہولیت میسر آئے گی اور صنعت وحرفت کوبھی فروغ ملے گا۔صوبائی حکومت سوات کی گھریلو صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ مالاکنڈ میں نئی صنعتی بستی کے قیام کابھی پوری سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے جگہ کے انتخاب کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ ایکسپریس وے اس ضمن میں کلیدی کردارادا کرے گی اور یہ صوبے کی پہلی ایکسپریس وے ہوگی جو جمالیاتی شاہکارکے طور پر بھی منفرد اور ممتاز حیثیت کی مالک شاہراہ ہوگی۔انہوں نے منصوبہ شروع کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…