اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

امجد صابری قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل ،اہلیہ کے بیان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 25  جون‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا گیاہے جبکہ تحقیقاتی ٹیموں نے امجد صابری کی اہلیہ کے بیان کو اہم قرار دیا ہے جس سے پتہ چلے گا کہ دھمکیاں مل رہی تھیں یا نہیں ،قاتلوں کے سراغ کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ۔تفتیشی حکام کے مطابق امجدصابری قتل کیس کی تحقیقات ملنے والے شواہد اور مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہے ۔ وہ ملزمان کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں ، امید ہے جلد وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔تفتیشی حکام نے امجد صابری کی اہلیہ کے بیان کو اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امجد صابری کی اہلیہ ہی بتا سکتی ہیں کہ ان کو دھمکیاں ملی رہی تھیں یا نہیں ۔امجد صابری کی اہلیہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہیں ۔ ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائیگا ۔ دوران تفتیش امجد صابری قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا ، کیس کی تفتیش خورشید احمد سے لے کر محسن زیدی کو دے دی گئی ہے ۔دوسری طرف قانون نافذ کرانے والے اداروں کی شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔ نیو کراچی میں چھاپے کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔ کارروائی جیو فینسنگ کے بعد کی گئی ، چاروں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…