جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن میں شنوائی نہ ہوئی تو پھر سپریم کورٹ جائیں گے ،انصاف لے کر رہیں گے‘ جہانگیر ترین 

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اگر ہماری الیکشن کمیشن میں شنوائی نہ ہوئی تو پھر سپریم کورٹ جائیں گے اور انصاف لے کر رہیں گے ، نوازشریف کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں رٹ دائرکردی ہے اور الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ہماری رٹ پٹیشن پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوازشریف کو اثاثوں کو چھپانے پر فوری نااہل قرار دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جہانگیر خان ترین نے پارٹی کے سینئررہنماء ملک امیر حسین سے آزاد کشمیر کے الیکشن بارے میں تبادلہ خیال کیا اور آزادکشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کے منشور کو بھرپور طریقے سے عوام تک پہنچانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں بھرپور طریقے حصہ لے رہی ہے اور کشمیر میں آنے والی حکومت تحریک انصاف اور عوا م کی کی ہوگی ، تحریک انصاف آزادکشمیر کی عوام کی محرومیوں کو دور کرے گی ، ان کے وسائل وہاں کی عوام کے مسائل کو کم کرنے پر خرچ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان کی خواہش ہے کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کو فروغ دیا جائے گااور عوام کو روزگارکے مواقع فراہم کئے جائیں گے ، ایجوکیشن اور ہیلتھ کے شعبوں فوقیت دی جائے گی ۔جہانگیر خان ترین نے ملک ظہیر عباس کھوکھر سے لاہور کی آرگنائزیشن کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور لاہور کی سطح پر تحریک انصاف کو بھرپور فعال بنانے پر غوروخوض کیا گیا۔جہانگیر ترین نے لاہور کے تمام ٹاؤنز اور یوسز کی تنظیموں کو فعال بنانے میں زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی میں ان کو عزت اور اہم مقام دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف نے نوازشریف کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں رٹ دائرکردی ہے اور الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ہماری رٹ پٹیشن پر فوری عملدرآمد کریں اور نوازشریف کو اثاثوں کو چھپانے پر فوری نااہل قرار دیا جائے ۔ جہانگیر خان ترین نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن میں ہماری شنوائی نہ ہوئی تو پھر ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے اور انصاف لے کر رہیں گے۔ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے سابقہ سپیکر ملک امیرحسین ، ملک ظہیر عباس کھوکھر، فرخ حبیب ، اسما ء خاور، حماد اظہر ،نیلم اشرف، زرتاج گل، عالیہ حمزہ ملک، ڈاکٹر شاہد صدیق، فاطمہ چدھڑ سمیت دیگر شامل تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…