منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا کا مقصد ،چوہدری نثار نے بڑی دعویٰ کردیا

datetime 25  جون‬‮  2016 |

راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا سے کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان نہیں لگا ٗ واقعات کا مقصد کراچی میں خوف وہراس پھیلا نا تھا ٗسکیورٹی ادارے جلد امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو جائینگے ٗ دہشتگردی کا مقابلہ عزم ٗ ہمت اور بہادری سے کیا جاسکتا ہے ٗملک سے دہشت گردوں کا ہر صورت خاتمہ کیا جائیگا ٗتحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے پرویز رشید ہی کافی ہیں۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاکہ بیرسٹر اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر میرا خود تمام ایجنسیوں سے رابطہ ہے، 24 گھنٹے اسی معاملے پر فوکس ہے۔چودھری نثار نے کہا کہ امجد صابری کے قتل کا بڑا افسوس ہے،اس کا قتل ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے کیا گیا تاکہ لوگ پریشان ہو کر سیکورٹی ایجنسیوں پر سوال اٹھائیں سیکورٹی ادارے انشا آللہ جلد امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں ایک شخص نے آکر 49لوگوں کو چند منٹوں میں قتل کر دیا ٗ فرانس ٗ بلجیم میں دہشتگردانہ واقعات ہوئے ہیں بد قسمتی سے واقعات ہورہے ہیں پورے پاکستان میں رینجرز ٗ ایف سی اور پولیس کی اچھی کار کر دگی ہے دہشتگردی کا مقابلہ عزم ٗ ہمت اور بہادری سے کیا جاسکتا ہے کمزور کا پیغام دیکر دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہمیں رینجرز کے ساتھ کھڑا ہوناچاہیے ہمارے عزم میں کمزوری نہیں ہونی چاہیے ،ہم بدترین درندگی کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ ماڈل ایان علی کا نام میں نے یا وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں نہیں ڈالا،30،30سال سے لوگوں کے نام ای سی ایل میں تھے،کسی نے نوٹس نہیں لیاقانون کے مطابق کمیٹی ای سی ایل میں نا م ڈال سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ میاں بیوی کے جھگڑا ہونے پر ایک دوسرے کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا تھا مگر اب ہم شفاف نظام لائے ہیں ۔یورپی یونین کے ریفرنڈم کے بعد ڈیوڈ کیمرون کے استعفیٰ پر عمران خان کے بیان پرکئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تحریک انصاف خود کو کیمرون کے معاملے سے نہ جوڑے، پی ٹی آئی کے2 الیکشن کمشنر الگ ہوئے کیاپی ٹی آئی کی قیادت نے استعفیٰ دیا؟تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے پرویز رشید ہی کافی ہیں۔ڈیوڈکیمرون نے جو کیا ہے اسے جمہوری طورپرخوش آئندقراردینا چاہیے، عوام نے گزشتہ الیکشن اورمتعددضمنی الیکشنز میں مسلم لیگ (ن )کو ووٹ دیامینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…