اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہو جائیں گی جس دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اکثر علاقوں میں بارشیں ہو نگی ۔ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم میر پور خاص،سکھر، بہاولپور،کوئٹہ،قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم میر پور خاص،سکھر، بہاولپور،کوئٹہ، ڑوب، قلات، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو46، تربت، بھکر، سبی 45، رحیم یار خان، اوکاڑہ، بہاولنگر،سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں44 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 30، اسلام آباد اور پشاور26، کراچی 28،کوئٹہ 22، گلگت 16، چترال 19اور ہنزہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مون سو ن بارشوں کا باقاعدہ سلسلہ کب سے شروع ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































