ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ہونے والی ہلاکتیں ٹریفک حادثات اورمنشیات سے ہونے والی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹوبیکو کنٹرول کے ماہر جمال عبداللہ بساحی نے بتایا کہ حکومت کو سگریٹ نوشی کے باعث دل کے امراض اور پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج کے بڑھتے ہوئے اخراجات برداشت بھی کرنا پڑتے ہیں ۔ انہوں نے ٹی وی ٹاک شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سگرٰٹ نوشی ترک کرنا بہت مشکل ہوتاہے کیونکہ اس میں شامل نکوٹٰین عادی بنا دیتی ہے ۔ انہوں نے سعودی عوام کو مشورہ دیاکہ وہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارہ پانے کے لئے طبی ماہر کی خدمات حاصل کریں انہوں تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی کئی اقسام کے سرطان کا باعث بھی بنتی ہے ۔