منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 26  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سیکورٹی اورمعاشی صورتحال کی بہتری کی وجہ سے دنیا کے سب سے بڑے پراپرٹی کے پلیٹ فارم سٹی سکیپ نے پہلی مرتبہ پاکستان پویلین بنانے کی اجازت دیدی ہے۔ اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پراپرٹی کے سب سے بڑے اور معتبر ادارے نے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی و سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے منگل کو پاکستان کی کمپنی ماس کام سلوشنز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانے اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کے لئے دنیا کے آٹھ ممالک میں منعقد ہونے والی نمائشوں میں پاکستان کیلئے خصوصی پویلین بنائے جائیں گے جبکہ پاکستانیوں کو متوجہ کرنے کیلئے اشتہار ی مہم بھی چلائی جائے گی۔
سٹی سکیپ کے ڈائریکٹروالٹر نے بتایا کہ سٹی سکیپ دبئی ،دوحہ ،کویت ،ابوظہبی ،جدہ ،استنبول،مصراورسئیول میں پراپرٹی کی نمائشوں کا انعقاد کرتی ہے جو ساری دنیا کی سب سے بڑی نمائشیں ہیں،اس کے علاوہ بین الاقوامی کانفرنس اور پراپرٹی ایوارڈ ز کاانعقاد بھی کیا جاتا ہے۔اسی طرح پراپرٹی سیکٹر پر معروف میگزین بھی شائع کیا جاتا ہے جبکہ پراپرٹی پر سٹی سکیپ کی رپورٹ دنیا بھر میں معتبر سمجھی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مقبولیت بین الاقوامی سیکٹر میں تیز ی سے بڑھ رہی ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کر نے کے خواہاں ہیں۔اس لئے سٹی سکیپ نے پاکستان کی سب سے بڑی ایونٹ منیجمنٹ کمپنی ماس کام سلو شنز سے معاہد ہ کیا ہے جس کے تحت ماس کام سلوشنز آئندہ پانچ سال تک سٹی سکیپ کے ساتھ کام کرے گی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانہ کے ابوظہبی میں کمرشل سیکشن کے انچارج حبیب احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے پراپرٹی ایونٹ سٹی سکیپ گلوبل کی طرف سے پاکستان پویلین بنانے کا معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہاہے۔
اس موقع پر ماس کام سلوشنز کے سربراہ قمر چوہدری نے بتایاکہ پاکستان میں ہاؤسنگ اورتعمیراتی شعبے کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 65لاکھ رہائشی یونٹس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ترقی کرتی ہوئی معیشت کے لئے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑی اہمیت کی حامل ہے۔سٹی سکیپ کے معاہدے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی پیدا ہوگی اور انھیں مقامی شراکت دار میسر آئیں گے۔جبکہ بیرونی ممالک مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک میں گھر،فلیٹ اور کمرشل پراپرٹی خریدنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ انھیں امید ہے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ کئی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی ،خاص طور پر گوادرمیں بیرونی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔قمر چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری اور معاشی ترقی کی رفتارتیز ہونے سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان بڑی منافع بخش مارکیٹ بن گئی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو مکمل ملکیت میں زمین خریدنے کی اجازت دے اور ویزا اجرائکے عمل کو تیز تر کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…