اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امن و امان کے حوالے سے پاکستان کو ہمیشہ مشکوک نظروں سے دیکھا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ پاکستان میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جس کے حالات پورے پاکستان سے یکسر مختلف ہیں، یہ پاکستان کا گاؤں رسول پور ہے جو راجن پور کے علاقے میں موجود ہے۔ اس گاؤں کی کل آبادی 3500 کے لگ بھگ ہے اور یہاں کے زیادہ تر لوگ کھیتی بھاڑی کرتے ہیں۔ رسول پورپاکستان کا پہلا ایسا گاؤں ہے جہاں سارے بچے سکولوں میں پڑھتے ہیں اور کوئی بچہ سکول کی تعلیم سے محروم نہیں ہے۔ گاؤں میں دو سکول ہیں اور ہر بچہ تعلیم کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس گاؤں میں پچھلے سو سال سے ایک بار بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے اور گاؤں میں پچھلے سو سال سے جرائم کی اوسط 0 فیصد ہے۔